ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش کے جہادیوں کے مقید خاندانوں کی نصف تعداد ترک ہے، عراقی وزیراعظم

داعش کے جہادیوں کے مقید خاندانوں کی نصف تعداد ترک ہے، عراقی وزیراعظم

Sun, 17 Sep 2017 19:39:05    S.O. News Service

بغداد،17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل اور دوسرے مقامات کا قبضہ چھڑانے کے عسکری آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجْوؤں کے حراست میں لیے گئے خاندانوں میں نصف سے زائد کا تعلق ترکی سے ہے۔ العبادی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ موصل سے حراست میں لی گئی جرمن ٹین ایجر لڑکی اس وقت بغداد کی جیل میں قید ہے اور اْسے عائد الزامات کے تناظر میں موت کی سزا ہو سکتی ہے۔ شمالی عراقی شہر موصل کے قریب قائم حراستی کیمپ میں ایسے مقید خاندانوں کے افراد کی تعداد 1333 بتائی گئی ہے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عراقی سکیورٹی حکام ان سے پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Share: